لاہور ( آن لائن) سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے پارٹی الیکشن خوش آئند بات ہے کیونکہ کافی عرصے سے پارٹی میں جو چہ مگوئیاں چل رہی تھیں وہ اب دم توڑ گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لگتاہے کہ اسٹیبلشمنٹ ابھی تک شہباز شریف کیساتھ ہے۔ مریم نواز کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ان کا فوکس پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر ہے جس میں ان کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے۔مریم نواز کیلئے سب سے بڑا پلس پوائنٹ یہ ہے کہ وہ پارٹی قائد کی بیٹی ہیں اور اس وقت وہ بطور سینئر نائب صدر جماعت کو بڑے منظم طریقے سے چلا رہی ہیں۔ مفتا ح اسماعیل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں کیونکہ انہوں نے اسحا ق ڈار پر جو زبانی حملے کیئے وہ کسی طور پر بھی شریف خاندان کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد عباسی کو بھی اب اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا۔استحکام پارٹی کا ابھی کوئی ووٹ بینک نہیں جس سے ظاہر ہورہا ہے الیکشن میں ان کی کوئی جگہ نہیں بنے گی۔