”سپریم کورٹ کا نوازشریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ بالکل درست،، مظہر عباس کا تجزیہ

اسلام آباد ( آن لائن)معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے حوالے سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ڈیمو کریٹک نظام میں ترمیم بہت ضروری ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پارٹی بننے سے گریز کرنا ہوگا بصورت دیگر اس سے ملک میں جمہوری نظام کو تقویت نہیں ملے گی۔ معروف تجزیہ کار نے کہا کہ اب الیکشن ہونا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ دار احسن طریقے سے انجام دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں