اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔
اسحاق ڈار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 جون تک براقرار رہیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ یکم جون سے 15 جون کے دوران عالمی منڈی میں پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔