اسلام آباد ( آن لائن) وزارت حج نے سرکاری حج کی محدود نشستوں پر درخواستیں طلب کر لیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں، ہارڈ شپ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست فارم مذہبی امور کے سیکشن افسر حج پالیسی کو دستی یا بذریعہ ای میل بھجوائیں، حج درخواست فارم پر پورے گروپ کی تفصیلات بھجوائی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments