لاہور( آن لائن)قومی کرکٹر حارث رؤف نکاح کے بعد اب اہلیہ مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے تیار ہیں۔جیو نیوز کے مطابق حارث اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے بارات لے کر جائیں گے، حارث اور مزنا کی بارات اور ولیمے کی تقاریب اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائیں گے۔ حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔ اس حوالے سے شادی کے کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو حارث رؤف اور ان کی ہم جماعت مزنا مسعود ملک نے نکاح کرلیا تھا۔