سمندری طوفان بپر جوئے بھارتی ساحل سے ٹکرا گیا

نئی دہلی ( آن لائن) سمندری طوفان بپر جوئے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے باعث مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں شروع  گئی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ، طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے ہیں

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست گجرات میں سوراشٹرا اور کچھ میں لینڈ فال کا عمل شروع ہو گیا ہے، سمندری طوفان جاکھاؤ بندرگاہ کے قریب کچھ دیر میں ٹکرائے گا، گجرات کے ساحلوں پر طوفان کے ٹکرانے کا عمل رات گئے تک جاری رہےگا، طوفان کا مرکزی حصہ کراچی اور مانڈوی کے درمیان جاکھاؤ بندرگاہ کےنزدیکی ساحل سے ٹکرائے گا، طوفان بحیرہ عرب میں جاکھاؤ بندرگاہ سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔طوفان کےزیراثر گجرات کے علاقے دوارکا میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور اشتہاری بورڈز گرگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں