لاہور (آن لائن) سابق صوبائی وزیر انصر مجید نیازی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی عامر عنایت شہانی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے ۔
سابق وزیر انصر مجید نیازی نے اپنے ویڈیو میں پیغام میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا، اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، اس افسوسناک واقعات کے بعد تحریک انصاف میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بچتا، فی الحال سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے
سابق ایم پی اے عامر عنایت شہانی نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا، عامر عنایت شہانی بھکر سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب تھے، اپنے ویڈیو پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات سے ریاست کو نقصان ہوتا ہے ۔