امریکی نوجوانوں میں زومبی ڈرگ کے نشے کا رجحان تیزی پکڑ رہا ہے جو ایک نوجوان کی ہلاکت کا سبب بھی بن چکا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق زائیلون نامی ڈرگ کو امریکی نوجوان آن لائن آرڈر کے ذریعے بڑی تعداد میں منگوا رہے ہیں، اس نشے میں نوجوان عجیب و غریب حرکتیں کرتے پائے گئے ہیں۔ یہ ڈرگ پاؤڈر اور انجیکشن دونوں صورتوں میں بھجوایا جاتاہے۔
یہ بھی پتہ چلا ہے کہ زومبی ڈرگ میں جانوروں کو بے ہوش کرنیوالی دوا کے اجزا بھی شامل کئے جاتے ہیں، اس کے جو اب تک نقصانات سامنے آئے ہیں ان میں ایک نوجوان کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔