سندھ ہائیکورٹ، سانحہ 9 مئی میں ملوث ذمہ داروں کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی( آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے  سانحہ 9 مئی میں ملوث ذمہ داروں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل” ہم نیوز” کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملوث ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے کہاکہ سنگین الزامات میں گرفتار افراد کو فی الوقت ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل اور پولیس کو نوٹس جاری کردیئے اور 3 جولائی کو ملزمان کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں