سمندری طوفان کے باعث اب تک کتنے ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں؟ وزیر اطلاعات سندھ کااہم بیان 

کراچی( آن لائن)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہناہے کہ سمندری طوفان کے باعث اب تک 76ہزار افراد کی نقل مکانی ہو چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ ٹھٹھہ، سجاول اور دیگر شہروں میں حکومتی مشینری موجود ہے،لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیاہے ،

وزیر اطلاعات سندھ کاکہناتھا کہ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کاانتخاب آج کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی چاہتی ہے ہم انہیں پی ٹی آئی کا ووٹ لے کر دیں،پولیس نے کچھ لوگوں کو کل زبردستی ساحل پر جانے پر حراست میں لیا، ثبوتوں کے بغیرالزامات نہیں لگانا چاہئیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں ترقیاتی کام کروائے،پیپلزپارٹی نے کراچی کو تعلیم ،صحت اور ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں