عمر کوٹ پر بھی سمندری طوفان بپر جوائے کےاثرات، تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی شروع

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر) عمرکوٹ پر بھی سمندری طوفان بپر جوائے کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے،تیزطوفانی ہواؤں کے  کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نےبپرجوائے طوفان سے نمٹنے    کےلیےتمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دےدی ،ضلع بھر میں فوج اور رینجرز  کو الرٹ کردیاگیاہے۔ضلع کی چاروں تحصیلوں میں خصوصی کنڑول روم قائم  کردیےگئےہیں جہاں سے سمندری طوفان بپر جوائےسے متعلق انتظامات  کو مانیٹر کیاجارہا ہے۔عمرکوٹ میں طوفانی بارشوں  سے بیراجی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جس سے  لاکھوں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ ہے ۔ضلع کے بیراجی علاقے زیرآب آنے سے لاکھوں افراد محصور ہوسکتے ہیں۔

متوقع طوفانی بارشوں کے باعث ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے،چاروں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو انتظامات مکمل کرنے احکامات جاری کردیئےگئے۔ ضلع میں متوقع بارشوں کے سبب  10یونین کاؤنسلز کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ ضلع کےخطرناک قرار دیئے گئے علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو  1122کی خصوصی گاڑیاں اور ریگستانی علاقے تھر میں ریت پر چلنے والی کیکڑا گاڑیاں بھی طب کرلی گئی ہیں۔   

اپنا تبصرہ بھیجیں