کراچی کا میئر کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

 کراچی (آن لائن) کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہوگا، پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

پیپلز پارٹی 155 سیٹوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جبکہ جماعت اسلامی 130 سیٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ تحریک انصاف کے پاس 63 سیٹیں ہیں جبکہ مسلم لیگ نون صرف 16 سیٹیں حاصل کر سکی۔ دیگر چھوٹی جماعتوں میں جے یو آئی (ف) اور تحریک لبیک پاکستان ہیں جنہوں نے بالترتیب 4 اور ایک سیٹیں حاصل کیں۔

 پیپلز پارٹی کو اکثریتی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ اتحادی پارٹیوں مسلم لیگ نون اور جے یو آئی (ف) کی حمایت بھی حاصل ہے جس کے بعد اس کی مجموعی طاقت 175 اراکین تک پہنچ جاتی ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے جس کے بعد ان کی ایوان میں مجموعی طاقت 193 اراکین تک بڑھ جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں