بھارتی فوج کے افسر نے سپاہی کی بیوی پر جنسی حملہ کر دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کے ایک افسر نے اپنے سپاہی کی بیوی پر جنسی حملہ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں افسر اپنے فوجی کے گھر اس وقت گیا جب وہ گھر میں موجود نہیں تھا اوراس کی بیوی اکیلی تھی۔

متاثرہ لڑکی اور اس کے شوہر کی طرف سے پولیس سے رابطہ کیا گیا تاہم پولیس نے افسر کے بااثر ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج میں خودکشی کرنے اور ڈیوٹی سے بھاگنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ کئی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فوجی زیادہ تر اپنے افسران کے نارروا سلوک کی وجہ سے خودکشی جیسا انتہائی اقدام اٹھاتے اور نوکری سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں