پشاور ( آن لائن) پولیس اور محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے گھر پر چھاپہ مار کر دو گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق قبضے میں لی گئی دونوں گاڑیاں غیر قانونی ہیں، محکمہ ایکسائز کے حکام نے کہا ہے کہ گاڑیوں کو چیکنگ کی غرض سے لیبارٹری بھیجا جائے گا، اس کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف شاہ فرمان نو مئی کے بعد سے منظر عام سے غائب ہیں۔