کچی سیپیاں کھانے والے شخص کی  موت ہوگئی

واشنگٹن ( آن لائن) امریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والا 54 سالہ شخص گزشتہ ہفتے کچے سیپ کھانے سے گوشت کھانے والے بیکٹیریا کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گیا۔

ایک پریس ریلیز میں سینٹ لوئس کاؤنٹی ڈپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ نے اعلان کیا کہ یہ شخص سینٹ لوئس کے ایک قصبے مانچسٹر میں واقع فروٹ سٹینڈ اینڈ سی فوڈ سے خریدی گئے سیپیاں کھانے کے بعد وبریو ولنیفیکس نامی بیکٹیریا سے مر گیا۔ یہ شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، مرنے سے قبل سینٹ کلیئر ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

این بی سی نیوز  کے مطابق وبریو ولنیفیکس نامی بیکٹیریا  عام طور پر کچے یا کم پکے ہوئے سیپ اور دیگر شیلفش کھانے سے پیدا ہوسکتا ہے، اس  کی علامات میں پیٹ میں درد، متلی، الٹی، بخار اور سردی لگنا شامل ہو سکتے ہیں۔ گوشت کھانے والے اس بیکٹیریا کی وجہ سے اموات کم ہوتی ہیں تاہم یہ  عام طور پر کمزور مدافعتی نظام والے لوگوں میں ہوتا ہے، محکمہ صحت نے کہا۔ یہ بیکٹیریم امریکہ میں سمندری غذا سے متعلق 95 فیصد سے زیادہ اموات کا ذمہ دار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں