پنجاب پولیس اور چائینز کمپنی کے درمیان سیف سٹی کیمروں کو فعال کرنے پر معاہدہ طے پا گیا

لاہور(آن لائن)پنجاب پولیس اور چائینز کمپنی کے درمیان سیف سٹی کیمروں کو فعال کرنے پر معاہدہ طے پا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شرپسندوں کے جلاﺅ گھیراﺅسمیت دیگروجوہات سے 2500 کیمرے خراب ہو گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چائینز کمپنی سے ملاقات کی، ملاقات میںسیف سٹی کیمروں کو فعال کرنے پر معاہدہ طے پا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ نجی کمپنی سیف سٹی کا سامان 21 جون کو پہنچائے گی ، نجی کمپنی 2 ہزار کیمروں کو 14 اگست تک فعال کریگی،500 کیمروں کو دیگر ذرائع سے ٹھیک کروایا جائے گا،سیف سٹی پروجیکٹ کے 6 ہزار500 کیمروں کو 14 اگست تک مکمل کرلیاجائے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں سے چوروں ڈاکوﺅں کو پکڑنے میں آسانی ہو گی ،700 کروڑ کی لاگت سے گوجرانوالہ،راولپنڈی اور فیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں