فیس بک کے 74 فیصد عملے نے مارک زکر برگ پر اظہارِ عدم اعتماد کردیا

سان فرانسسکو ( آن لائن) فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی طرف سےملازموں کے درمیان  کئے گئے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ صرف 26 فیصد عملے کو ہی سی ای او مارک زکربرگ کی قیادت پر اعتماد ہے۔  واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق داخلی سروے میں پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں پانچ فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ صرف 43 فیصد ملازمین نے تعریف کی جو اکتوبر میں  58 فیصد سے کم ہے۔

فیس بک  ملازمین کے حوصلے مہینوں کے ہنگاموں کے بعد  کم ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران فیس بک سے 21 ہزار ملازمین کو برطرف کیا گیا ،  بجٹ میں کمی اور حکمت عملی میں تبدیلیاں کی گئیں۔  اپنی مالیاتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور طویل مدتی اہداف حاصل کرنے کے لیے کمپنی کم ترجیحی منصوبوں کو منسوخ کر رہی ہے اور ملازمتوں میں کمی لا رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق، میٹا نے  افراط زر اور بڑھتی ہوئی شرح سود کا سامنا کرنے والی کمپنیوں کے اشتہاری اخراجات میں کمی کی وجہ سے بھی جدوجہد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں