باغ( آن لائن)ایس پی باغ خاور علی شوکت کی چارج سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ ، ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال اور زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے افسران نے بریفینگ دی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی سردار طارق، ڈی ایس پی دھیرکوٹ شفیق مغل، ایس ایچ او تھانہ سٹی امجد ، ایس ایچ اوتھانہ دھیر کوٹ ماجد عباسی ، ایس ایچ او تھانہ ارجہ عتیق کیانی ، چوکی افسران اور محرران تھانہ جات نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات میں ہونے والے جرائم ، زیر تفتیش مقدمات ، انسدادی کاروائیوں سمیت لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بریفینگ دی۔ ایس پی باغ خاور علی شوکت نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال اور آبرو کی محافظ ہے۔ سائلین سے اخلاق سے پیش آیا جائے اور میرٹ پر مقدمات کو یکسو کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے قانون کی گرفت میں لانے کے لئے سائبر کرائم ونگ تشکیل دیا جارہا ہے سوشل میڈیا پر شہریوں کی عزتوں سے کھیلنے والے بچ نہیں سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اگرکوئی پولیس اہلکار جرائم میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کروائی کی جائی گی۔ انھوں نے کہاکہ تھانہ جات میں تعینات سٹاف سائلین سے شائستگی سے پیش آئے۔ روازنہ کی بنیاد میں خود سائلین سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے سٹاف کے رویے اور متعلقہ ایشو پر کاروائی کے حوالے سے معلومات حاصل کروں گا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments