سابق برطانوی کپتان ناصر حسین نے بھارتی ٹرولز سے ڈرے بغیر روہت الیون کو بابر اعظم سے اہم چیز سیکھنے کا مشورہ دے دیا

اوول(آن لائن) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز سے شکست  پر  سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے  بھارتی بلے بازوں کو  بابر اعظم  اور کین ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

سپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو  پاکستان کے بابر اعظم اور  نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سیم اور سوئنگ بال کو کھیلا جاتا ہے۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے، بھارتی مداح مجھ پر تنقیدکریں گے لیکن میں کہوں گا کہ بھارتی بلے بازوں کو  بابر  اور کین ولیمسن  سے  سیکھنا  چاہیے کہ جب گیند سوئنگ  ہو رہی ہو  تو کیسے کھیلنا چاہیے۔سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ بابر اور کین ولیمسن سوئنگ گیند کو کھیلنے میں جلدی نہیں کرتے بلکہ لیٹ کھیلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں