سینیٹ ؛ قائمہ کمیٹی خزانہ نے برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی 

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنانس بل میں برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس ہوا،اجلاس میں فنانس بل 2023-24 کا شق وار جائزہ لیاگیا۔

ایف بی آر کو سمگل اشیا پکڑنے کیلئے دکانوں پرریڈ کرنے کا اختیار مل گیا،فنانس بل کے مطابق سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایف بی آر دکانوں پر بھی ریڈ کر سکے گا،سمگلنگ کی روک تھام کیلئے خاصہ دار فورس ایف بی آر کی معاونت کرے گی۔

اجلاس میں گراﺅنڈ پورٹ پر گڈز ڈیکلیئریشن کی کلیئرنس کیلئے3 دن کی تجویز مستردکردی گئی،کمیٹی نے تجویز دی کہ گراﺅنڈ پورٹ پر گڈز ڈیکلیئریشن کی کلیئرنس کیلئے کم سے کم 5 دن ہونے چاہئیں،فنانس بل میں برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی 

برانڈکپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کی تجویز تھی ۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ جو آدمی برانڈڈ کپڑے نہیں پہن سکتا وہ عام دکان سے خریداری کرے۔

کھانے پینے کی برانڈڈاشیا کی زیادہ مقدار میں خریداری پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائدکردیاگیا،مکھن، دیسی گھی، سرخ مرچ، ہلدی، ادرک کی زیادہ مقدار میں خریداری پر18 فیصد جی ایس ٹی عائدکیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں