اداکارہ فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں

کراچی(آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی کی بڑی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فضا علی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر اپنے مداحوں کو دی۔انہوں نے اپنی بہن کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ “آپی چلی گئی، مجھے اور فریال کو چھوڑ کے اس دنیا سے، ہمیشہ کےلئے، ان کی آگے کی زندگی کے سفر کےلئے دعا کیجئے گا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں