حریم شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد صندل خٹک کا بھی ردعمل آگیا

پشاور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں، حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے، ان کا موقف ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایک دن پہلے ان کی درخواست عدالت نے مسترد کی ہے ۔ 

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کے الزامات کی پہلے ہی تردید کر چکی ہوں، مجھےسیکیورٹی چاہیے، کرک میں سیکیورٹی کے لیے تھانے گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی صندل خٹک کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔درخواست کرک سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکرصندل خٹک نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا، ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے  استدعا کی کہ عدالت حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آئی اے کو حکم جاری کرے اور مجھے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں، عدالت سیکیورٹی فراہم کرے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی تھی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں ایف آئی اے کو قابلِ ادراک جرم کی شکایت موصول ہو تو قانونی کارروائی کرے، درخواست گزار سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے پولیس کو درخواست دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں