آدمی نے ساڑھے 14 ہزار کی کرسی خرید کر  نیلامی میں تقریباً ڈھائی کروڑ کی بیچ دی

لاس اینجلس (آن لائن) ایک شخص نے کباڑ سے 50 ڈالر  (تقریباً ساڑھے 14 ہزار روپے) کی کرسی خریدی اور اسے سوتھبی کی نیلامی میں  85 ہزار ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 43لاکھ روپے) میں فروخت کردیا۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے جسٹن ملر نے پرانے گھر کے پرانے فرنیچر سے اس کرسی کو خریدا ۔ اسے لگا کہ  یہ مشہور فرٹس ہیننگسن ونگ بیک چیئر ہو سکتی ہے۔

سٹن نے  ٹک ٹاک پر وضاحت کی ‘چونکہ میں فرنیچر کا ماہر نہیں ہوں اس لیے  میں نے سوچا کہ 50 ڈالر    کا جوا اس کرسی پر کھیلا جاسکتا ہے۔ میں کرسی خریدنے پہنچا تو بیچنے والے نے بتایا کہ اگر تم اس کی مرمت کرکے بیچو گے تو زیادہ پیسوں میں بک جائے گی۔’

اس نے قیمت کا تعین کرنے کے لیے نیلام گھر سوتھبی سے رابطہ کیا۔  وہاں سے  اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کرسی ان  50 کرسیوں  میں سے ایک تھی جسے ڈینش فرنیچر ڈیزائنر نے بنایا تھا۔ اگرچہ کرسی ٹھیک حالت میں نہیں تھی لیکن پھر بھی ماہرین نے اس کی قیمت  28ہزار ڈالر مقرر کی۔ جب یہ کرسی نیلام کی گئی تو جسٹن نے اس عمل کو لائیو سٹریم کیا ۔ نیلامی کے دوران یہ کرسی 85 ہزار ڈالر کی فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں