لاہور(آئی این پی )معروف اداکارہ صبور علی نے ماں بننے میں رکاوٹ کی وجہ بتادی۔
ایک انٹرویو کے دوران صبور علی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بچوں کے ساتھ سفر کرنا کافی مشکل ہے بلکہ اگر آپ کے ساتھ ایک بھی بچہ ہے تو آپ آسانی سے سفر نہیں کر سکتے۔ انہوں کہا کہ ہماری والدہ کے لیے میرے اور سجل کے ساتھ سفر کرنا مشکل تھا س لیے میری خواہش ہے کہ میں بچوں کی پیدائش سے پہلے جتنا ہو سکتا ہے سفر کروں گی کیونکہ بچوں کی پیدائش کے بعد سفر کرنا مشکل ہوگا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز میں شائقین کے دل جیتنا ہی میرا مقصد ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ آج جس مقام پر ہوں میں اس میں شائقین کا بہت اہم کردار ہے۔