ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

مالی حوالے سے کافی دنوں سے پریشانیاں سامنے آ رہی ہیں اور کسی جانب سے کوئی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ، مگر اب ان شاءاللہ صورت حال تبدیل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے پردہ غیب سے کوئی سلسلہ کسی وقت بھی بن سکتا ہے جو بہت سی مشکلات کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا، اس وقت جو آفر ملے پکڑ لیں، مستقل مزاجی بھی ضرور اپنائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

وراثت کے معاملات وغیرہ میں جھگڑے کے اندیشے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، آپ جس طرح بھی سے ہو سکے چند دنوں کے لئے خاموش ہو جائیں حالات خودبخود ایسے پیدا ہو سکتے ہیں جن سے آپ کو اپنا حق مل جائے گا، جو لوگ عرصہ دراز سے اپنوں کے ساتھ اختلافات کا شکار ہیں ان کو اب فوری طور پر ان سے دور رہنے کا مشورہ ہے ورنہ بات زیادہ بگڑ سکتی ہے، صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

انجان جگہ سے مدد ملنے کا امکان ہے، مالی حوالے سے بھی نیا سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے ان کو اب اس میں کامیابی ملنے کے امکانات ہیں ، فوراً قدم اٹھا لیں، قسمت ایسے مواقع بار بار نہیں دیتی جو لوگ زمینی طور پر عرصے سے ڈپریشن کا شکار چلے آ رہے ہیں اب وہ بڑے فیصلے کریں گے تو اس سے نکل سکیں گے۔ 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

گھریلو ماحول میں تبدیلی آ رہی ہے، آپ کو اس میں اپنا اہم رول ادا کرنا پڑے گا، جو بھی قدم اٹھائیں مستقبل کو سامنے رکھ کر اٹھائیں، یاد رکھیں کہ زندگی کے اس سفر میں آپ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں، بہت سے لوگوں سے دور ہو گئے ہیں، باقی لوگوں نے خود کو آپ سے دور کر لیا ہے اس لئے اب نئے انداز سے دوبارہ زندگی شروع ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے آپ کو اس ہفتے پلاننگ کر لینی چاہئے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مسئلہ نظر آ رہا ہے کوئی حل نہیں مل رہا سب ڈپریشن کا شکار ہیں، ان حالات میں خود کو پہلے روحانی طور پر مضبوط کریں، نماز کی پابندی کریں اور رزق حلال پر فوکس رکھیں۔ صدقہ بھی دیں پھر استخارے کی مدد سے کام لیں تاکہ اصل راستے کا تعین ہو سکے، جو لوگ توبہ کر لیں گے وہ تیزی سے اپنے معاملات بھی ٹھیک ہوتے ہوئے دیکھیں گے اب یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک اہم مسئلے سے ان شاءاللہ نجات ملے گی، کافی دنوں سے جس ڈپریشن کا شکار تھے وہ ختم ہو سکے گا جو لوگ بے روز گار تھے ان کا نیا سلسلہ بن جائے گا اور جن کو نوکری میں تبدیلی چاہئے تھی وہ بھی مل سکتی ہے۔ البتہ نظر بد کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا، آپ مسلسل سات یوم اپنی نظر اتاریں اور جو بھی کام کر رہے ہیں، اس کی خبر کسی کو ہرگز ہرگز نہ ہونے دیں تو بہتر ہے۔ 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ دوسروں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور وہ آپ کو صرف دھوکا ہی دیتے ہیں، اسی لئے اس ہفتے اپنے معاملات ٹھیک کرنے میں کوئی بھی بات سامنے آئے تو پہلے تصدیق کر لیں پھر قدم اٹھائیں۔ نوکری میں بہتری آ سکے گی۔ من پسند جگہ رشتے کی خواہش پوری ہو سکتی ہے، بلاک رقم کی واپسی کا امکان بھی موجود ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اللہ نے چاہا تو یہ ہفتہ آپ کی مشکلات میں کمی کرنے میں بڑا مدد گار ہوگا، آپ جس کام میں بھی بسم اللہ کر کے ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا، جو لوگ اپنوں کے ہاتھوں پریشان ہیں، وہ اب ان سے مکمل طور پر دور ہو سکیں گے اور شاید اسی میں بہتری ہے تاکہ مستقبل میں مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک شخص پر بار بار اعتبار مہنگا پڑ سکتا ہے، جن لوگوں سے بچ کر چلنا ہے آپ ان کے درمیان ہی وقت گزار رہے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار ہیں وہ بھی حسد پن کی وجہ سے ہیں۔ اس لئے ان سے دوری اختیار کریں اور دل آج کل جس طرح کی خواہشات کر رہا ہے وہ مناسب نہیں ، اس کو سمجھائیں آپ اس طرح کسی مشکل میں پھنس سکتے ہیں، خاموشی سے سیدھے راستے پر آ جائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

اللہ نے چاہا تو مشکل جیسی بھی ہو، اس سے نجات مل جائے گی۔ آپ نے کسی بڑے کام میں بغیر استخارہ کئے ہاتھ نہیں ڈالنا ، اپنے دل کے معاملات ٹھیک کریں، جذباتی پن ٹھیک نہیں ہے، یہ نقصان دے گا۔ جو قسمت میں لکھا ہے وہ آپ کو مل کر رہے گا۔ آپ اللہ پر بھروسہ کریں۔ ان دنوں جس قدر ممکن ہو سکے ، روزگار پر توجہ دیں۔ اس میں آپ کے لئے ان شاءاللہ بہت کچھ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

جیسے تیسے دو تین دن خاموشی سے گزاریں، زحل جب زائچے سے نکل جائے گا تو صورت حال بھی بہتر ہو جائے گی، ابھی تو خاموشی بہتر ہے کیونکہ وہ لوگ شرارت کر سکتے ہیں جو ماضی میں دوست ہوا کرتے تھے، پھر اب ویسے ہی زندگی نئے انداز سے چل رہی ہے آپ کو اس نئے راستے پر چلتے ہوئے اپنی زندگی کو خوبصورت بنانا ہے تو اس کے لئے ذہن کو صاف کرنا ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

خاموشی اختیار کریں حسد کرنے والے اردگرد موجود ہیں، آپ کافی دنوں سے نظر بد کا شکار ہیں، کالی مرچیں لے کر اس میں سورة فلک اور الناس پڑھ کر آگ میں ڈال دیں، ان شاءاللہ نظر بد سے نکل آئیں گے جو بھی آفر آئے پکڑ لیں بہتر رہے گی، اولاد کے حوالے سے لاحق پریشانی بھی ان شاءاللہ ایک شاندار خبر کے ساتھ ختم ہو سکے گی ،ذہن سے بوجھ اتر جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں