موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد اور لاہور میں فلائٹ شیڈول متاثر

اسلام آباد( آن لائن)لاہور اور اسلام آباد میں شدید موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر خراب موسم کا انتباہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک بڑھایا گیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حدنگاہ پانچ ہزار میٹر تک رہا۔ دبئی سے اسلام آباد کی فلائٹ آئی اے 262 کا رخ ملتان موڑا گیا جبکہ دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ اتحاد ائیرویز 233کارخ بھی ملتان موڑا گیا۔

 ٹورونٹو سے لاہور آنے والی فلائٹ پی آئی اے 798 کواسلام آباد بھیجا گیا۔ ریاض سے پشاور کی فلائٹ پی کے 728 کارخ اسلام آباد کی جانب موڑا گیا تاہم وہ واپس پشاور لینڈ کرگئی۔کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی فلائٹ 9 پی 846 کارخ اسلام آباد موڑا گیا۔ اس کے علاوہ جدہ سے لاہور کی فلائٹ پی آئی اے 760 کا رخ ملتان موڑا گیا۔ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 747 تین گھنٹے 20 منٹ تاخیرکا شکار ہوئی۔

دبئی سے لاہور آنے والی فلائٹ اتحاد ائیرویز 243 کو ملتان منتقل کیا گیا، لاہور سے ابوظبی جانے والی فلائٹ اتحاد ائیرویز 244 تین گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور کی فلائٹ پی آئی اے 406 لگ بھگ 35 منٹ تاخیر کاشکار ہوئی۔لاہور سے جدہ کی سیرین ائیر کی پرواز 821 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی، کراچی سے لاہور کی پرواز فلائی جناح 9 پی846 کا رخ اسلام آباد موڑا گیا۔ لاہور سے کراچی کی فلائٹ فلائی جناح 9 پی847 دو گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں