سکھر(آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبرکرائم سرکل سکھر نے کارروائی کے دوران مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کر کے لاڑکانہ کے رہائشی ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کرلیا۔گرفتارملزم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پرچائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی،ملزم کے موبائل فون سے فیس بک آئی ڈی اورچائلڈ پورنوگرافی کا مواد برآمد کرلیاگیا۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔