مظفر آباد(آن لائن)بچوں کے گیس والے غبارے نے بھارتی فوج کی ہوائیاں اڑادیں،اربوں کا دفاعی بجٹ رکھنے والا بھارت بچوں کے رنگ برنگےغبارے سے ڈرگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ کی ایک پہاڑی پر پائے گئے پی آئی اے کے جہاز نما غبارے نے اربوں کا دفاعی بجٹ رکھنے والےبھارت ہوائیاں اڑادیں،غبارہ دیکھ کر بھارتی فوج پریشان ہوگئی ،اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔اس دوران بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئی اورایجنسیاں بھی کھوج لگانے پہنچیں،مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا اور ڈرتے ڈرتے غبارے کو پکڑلیا گیا۔