چنیوٹ (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے منع کیا تھا، ہماری بات مانی ہوتی تو آج پی ٹی آئی کا یہ حال نہ ہوتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے خود کش حملہ کرکے اپنی پارٹی تباہ کردی، 3 سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلاف کیا اور جہانگیر ترین کا ساتھ دیا۔ عمران خان کو فرح گوگی اور عثمان بزدار سے متعلق کرپشن کے ثبوت دیئے لیکن انہوں نے مجھ پر کمیٹی کی میٹنگ میں بیٹھنے پر پابندی لگا دی۔
راجہ ریاض کاکہنا تھا کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کے خلاف جو کچھ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔