اماراتی حکام کا فرح گوگی کو دبئی چھوڑنے کا حکم، اب کس ملک میں ہیں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (آن لائن) اینکر پرسن کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بیگم کی دوست فرح خان عرف گوگی کو اماراتی حکام نے ملک چھوڑنے کا کہہ دیا.

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران شاہد نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ پاکستان سے فرار ہونے والی فرح گوگی دبئی میں مقیم تھیں، انہیں اماراتی حکام نے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا. اس وقت وہ اٹلی میں ہیں اور سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں.

کامران شاہد کے مطابق فرح گوگی پر الزام ہے کہ وہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فرنٹ وومین تھیں اور انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی. 

اپنا تبصرہ بھیجیں