اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے استحکام پاکستان پارٹی سےمتعلق بیان پر فیاض الحسن چوہان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی زیرک اور خوش بیان شخصیت کے حامل انسان ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے متعلق منفی بیان انہیں زیب نہیں دیتا، اِس قسم کے تُرش اور کرخت بیان ان کی شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ شخصیات اور گروہوں کا عروج و زوال اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، استحکام پاکستان پارٹی کا واحد مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارا نظریہ پاکستان کو فساد اور نفرت کی سیاست سے پاک کرنے کی جدوجہد کرنا ہے، نیت نیک ہو تو اللہ پاک راستے آسان کر دیتا ہے۔