اسلام آباد ( آن لائن) حکومت نے قربانی کرنیوالوں کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا، جانوروں پر بھی ٹیکس لگا دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بکرا، بیل ، گائے کچھ بھی خریدیں ، سب کی خریداری پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ بیوپاریوں سے چھوٹے بڑے جانوروں پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ منڈیاں 18 جون کو آپریشنل ہوں گی، صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
بتایا گیا ہے کہ چھوٹے جانوروں پر 500، بڑے جانوروں پر ایک ہزار روپے ٹیکس لاگو ہو گا۔