کم سے کم تنخواہ کتنے ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی؟

اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ 24-2023ء کی منظوری دی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق بجٹ 24-2023ء میں کم سے کم تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ پینشنرز کی پینشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گریڈ 1سے16  کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہ میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ گریڈ 17سے اوپر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں30 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں