کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 29 ہزار 300 روپےہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت1972 روپےبڑھ کر 196588 روپےہوگئی۔ عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالرز اضافے سے 1965 ڈالرز فی اونس ہے۔