اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی
دنیا نیوز کے مطابق گریڈ17 سے 22 تک کےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں30 فیصد ایڈہاک اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، دوسری جانب مزدور کی کم سے کم تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے ۔وفاقی کابینہ کی جانب سے پینشنزمیں ساڑھے 17 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ۔