گذشتہ 4 سال بدحالی کا سفر تھا، قوم آج بجٹ میں بڑا ریلیف دیکھے گی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گذشتہ 4 سال بدحالی کا سفر تھا، اب سمت استحکام کی طرف ہے، عوام بجٹ میں بڑا ریلیف دیکھے گی۔

نجی ٹی وی” جیو نیوز “کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے۔ زراعت ، بزنس اور نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف عوام بجٹ میں دیکھے گی۔ 4سال کی نالائقی ، نااہلی ، چوری ، کرپشن اور معیشت کی تباہی سے عوام میں مایوسی پھیلی۔سال 2013 میں معیشت کو جس طرح سیدھے راستے پر ڈالا تھا اسی سمت کے تعین کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سال24-2023 کا بجٹ آج پیش کر رہے ہیں جس میں  1150 ارب روپے  وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے ہیں،  انفراسٹرکچر کیلئے 491.3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، توانائی شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے کی ترقی کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں