پا کستان نے چینی پر وفیسرز کو ” ستارہ امتیاز” سے نواز دیا

 بیجنگ (آئی ا ین پی ) چین میں پاکستانی سفارتخانے نے پروفیسر تانگ منگ شنگ اور پروفیسرکونگ جولان کو پاکستان کے ” ستارہ امتیاز” میڈل سے نوازا, چین میں پاکستان کے سفارت خانے نے   ایک ایوارڈ تقریب منعقد کی اور پیجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر تانگ منگ شنگ اور کونگ جولان کو پاکستان کا “ستارہ امتیاز” میڈل دیا۔

چین میں پاکستانی سفیر معین حق نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار اور “آہنی بھائی” ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 72 سال سے، دو طرفہ تعلقات مسلسل ترقی کرتے رہے ہیں ۔چین پاک تعلقات ایک ایسی بلندی تک پہنچ گئے ہیں جو جدید بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں بہت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ۔پاکستان اور چین کے رہنماں نے دونوں ممالک کے درمیان افرادی تبادلے، سیاحتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں نئی تحریک پیدا کرنے پر اتفاق کیا

پروفیسر تانگ اور پروفیسر کونگ دونوں نے اپنے پیشہ ورانہ شعبوں میں 50 سال تک خدمات سر انجام دی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں