راولپنڈی ( آن لائن) مری میں خواتین کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرنیوالے 3 افراد کو روکا تو سرکاری اہلکار بتایا، پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں 3 افراد خواتین کو گاڑی میں زبردستی بٹھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ لوگوں نے روکا اور پولیس کو بلا لیا۔ پولیس نے پوچھا تو خود کو سرکاری اہلکار بتایا۔
پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال گاڑی کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔