اسلام آباد( آن لائن)وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ انفراسٹرکچر کیلئے 491.3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،کابینہ نے توانائی شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دیدی،ذرائع کامزید کہناہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات شعبے کی ترقی کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آبی ذخائر اور شعبہ آب کیلئے 99.8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، فزیکل پلاننگ اور تعمیرات شعبے کیلئے 41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی۔