ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا کے 469 رنز کے جواب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ، کتنے کھلاڑی آوٹ ہو گئے ؟ جانئے 

لندن ( آن لائن )ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے پہلی اننگ میں بنائے گئے 469 رنز کے جواب میں بھارت نے6 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنا لیے ہیں تاہم 296کا خسارہ باقی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے 38 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز سے کھیل کے تیسرے روز کا آغاز کیا ،اجنکیا رائنے اور سریکار بھرت نے میدان سنبھالا لیکن بھرت آتے ہی پولین لوٹ گئے ، وہ محض پانچ رنز بناے میں کامیاب ہوئے ۔اوپننگ پر آنے والے رہت شرما صرف 15 رنز ہی شامل کر سکے جبکہ شبمان گل 13 ، پوجارا 14 ، ویرات کوہلی 14 ، رویندر جدیجہ 48 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ، آسٹریلیا نے دس وکٹوں پر 469 رنز کی اننگ کھیلی جس میں سب سے اہم کردار ٹراویس ہیڈ کا رہا جنہوں نے 163 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبو ط کر دیا جبکہ ان کے علاوہ سٹیون سمتھ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 121 رنز بنائے ، ایلیکس 48 اور ڈیوڈ وارنر 43 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، مارنس نے 26 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا ۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد سراج نے لی ، انہوں نے 28.3 اوورز میں 108 رنز دیتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ، محمد شامی اور شردل ٹھاکر دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ۔ رویندر جدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں