سال 2022 کے دوران ملک میں طبی عملے کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اعدادوشمار آ گئے 

اسلام آباد ( آن لائن) اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 کے دوران ملک میں طبی عملے کی تعداد میں 28249 کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ طبی عملے کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 526 ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گذشتہ ایک سال کے دوران ڈاکٹروں کی تعداد میں 15953 کا اضافہ ہوا۔ ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 383 ہے۔  

اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اعدادوشمار سے پتہ چلا کہ ایک سال کے دوران ڈینٹسٹ کی تعداد میں 2655 کا اضافہ ہوا۔ ملک میں رجسٹرڈ ڈینٹسٹ کی تعداد 33 ہزار 156 ہے۔ ایک سال میں نرسز کی تعداد میں 6610 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رجسٹرڈ نرسز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 855 ہے۔ ایک سال کے دوران ملک بھر میں دائیوں کی تعداد میں 1417 کا اضافہ ہوا جبکہ رجسٹرڈ دائیوں کی تعداد 46110 ہے۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد میں 1614 کا اضافہ ہوا جبکہ رجسٹرڈ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 24022 ہے۔ گذشتہ ایک سال میں شعبہ صحت کا غیر ترقیاتی بجٹ 712289 ملین تھا۔ ملک میں ہسپتالوں کی تعداد 1276 اور ڈسپنسریاں 5832 ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں