اسلام آباد( آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشاکاکہناہے کہ مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں،مہنگائی کی سطح کم ہونی چاہئے،کوشش کررہے ہیں کوئی ٹیکس عائد نہ کریں،کوشش ہو گی عام آدمی پر کم سے کم بوجھ ڈالیں ۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ عالمی سطح پر پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات سب پر ہوں گے،کوشش کررہے ہیں کم سے کم قیمت پر فیول حاصل کریں،ان کاکہناتھا کہ پیٹرول کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھتی ہیں تو اثرات ہوتے ہیں، عام آدمی کے استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم کی ہے ، ہماری کوشش ہے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے،کوشش ہے ایسے ٹیکس نہ لگیں جس سے عام آدمی متاثر ہو۔
وزیرمملکت برائے خزانہ نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی،سپلائی چین میں بہتری لائی جائےگی،بجٹ کو ریلیف پر مبنی بنانے کی کوشش ہے۔