حکومت نے جہاز کی ٹکٹس کی خریداری پر کتنا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بجٹ دستاویز سامنے آ گئیں 

لاہور ( آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نئے مالی سال 2024-23 کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے جس کی دستاویز منظر عام پر آ گئی ہے ، بجٹ میں ہوائی جہاز کے ٹکٹس کی خریداری پر فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکس فائلرز پر ہوئی جہاز کے ٹکٹس کی خریداری پر 5 فیصد جبکہ نان فائلرز پر جہاز کی ٹکٹس کی خریداری پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ ملک میں کیش فلو بہت زیادہ ہے ، اس پر مختلف ٹیکسز لگانے چاہئیں ، کیش ٹرانزیکشن پر جہاز ٹکٹس خریدتے ہوئے 20 فیصد ٹیکس عائد کیئے جانے کا امکان ہے ، ماہرین کے مطابق اس سے سالانہ 16 سے 20 ارب روپے اکھٹے ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں