پشاور ( آن لائن) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں لینڈ مائن دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دتہ خیل میں لینڈ مائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی زد میں آنے سے 12 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں ایسا ہی دلدوز واقعہ پیش آیا جس میں لینڈ مائن پھٹنے سے دو لڑکیاں جاں بحق ہو گئی تھیں جن کی عمریں آٹھ اور پندرہ سال کے درمیان بتائی گئیں۔