بجٹ 24-2023 ، موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر سامنے آ گئی 

اسلام آباد ( آن لائن )مالی سال 24-2023 کا بجٹ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش کرنے جارہے ہیں جس میں موبائل فونز کے مزید مہنگے ہوسکتے ہیں، ، 100 ڈالر سے زائد مالیت کے فونز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں آئی ٹی اور آئی سے متعلق سروسز پر ٹیکس میں رعایات دی جارہی ہیں تاکہ آئی ٹی و آئی ٹی سے متعلق مصنوعات و سروسز کی برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔آئندہ مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ میں موبائل فون،جانوروں کی خوراک،کاسمیٹکس ،کنفیکشنریز،چاکلیٹس سمیت تین درجن سے زائد درآمدی اشیائے تعیشات اور نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح بڑھائے جانے کا مکان ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مہنگے اوردرآمدی موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا

امکان بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں