لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نالائق اعظم شہباز شریف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی میں ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا، ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال 23-2022 صنعت، ترسیلات زر، برآمدات، مجموعی ترقی کے ہدف، فی کس آمدن ، زراعت اورخدمات، سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم شعبے منفی میں رہے۔ نالائق اعظم شہباز شریف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی میں ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ شہباز شریف سمیت 13 جماعتیں مل کر ملک چلانے میں ناکام رہی ہیں، لہذا اس وقت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا واحد راستہ فوری صاف اور شفاف انتخابات ہیں، پاکستان مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔