پشاور( آن لائن)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پا گئے ۔
نجی ٹی وی چینل سمانیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ پرویز خٹک مسلسل جہانگیرترین سے رابطے میں ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ذرئع کاکہناہے کہ پرویز خٹک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی جوائن کریں گے ،پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ بھی دیاجائے گا۔