سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کو جرمانے کی تائید کردی 

اسلام آباد( آن لائن)سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کو جرمانے کی تائید کردی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شبرزیدی کاکہناتھاکہ پریشانی آئی ایم ایف کو نہیںپریشانی آپ کے اندر ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ میرا مستقل رابطہ ہے ان کو آپ کےساتھ پریشانی نہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ اگر کوئی ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتا تو جرمانہ ہونا چاہئے،پاکستان میں تمام دکانیں ٹیکس ریٹرن فائل کرتی ہیں،سوال یہ ہے کہ یہ دکانیں ٹیکس کتنا دیتی ہیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں ایکٹیو سیلز ٹیکس دینے والے 70 ہزار سے بھی کم ہیں،ملک میں تقریباً30 لاکھ انڈسٹریل گیس اور بجلی کنکشنز ہیں،ان کارخانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی لیکن ڈسکوز نے نمبرز نہیں دیئے ۔

شبرزیدی کاکہناتھا کہ جو بجٹ تیار کررہے ہیں ان کو اچھی طرح اندازہ ہے کہ آگے کیا ہونیوالا ہے،اب جو آگے ہونیوالا ہے اس پر آپ پردہ ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال لیں لیکن یہ پردہ آپ ڈال نہیں سکتے،ان کاکہناتھا کہ6 ماہ سے ہم آئی ایم ایف کے ساتھ پینگ پونگ کھیل رہے ہیں یہ بند کریں،اگر آپ ٹیکسز کو 9200 بڑھا کر 10 ہزار کردیں پھر بھی یہ دکان چلنے والی نہیں،شبرزیدی نے کاکہا کہ حقیقت عیاں ہو چکی ہے کہ پاکستان بیرونی اور اندرونی قرضہ جات کی سروسنگ کے قابل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں