لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید 1163 شرپسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا جس کے بعد سائنٹیفک انداز سے شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیاگیا اور شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سانحہ 9 مئی میں مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہ دینے کا حکم دیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید 1163 شرپسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا جس کے بعد سائنٹیفک انداز سے شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاکرمفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔