لاہور ( آن لائن) پاکستان کا خطرناک ترین دشمن اور دہشت گرد ثناءاللہ غفاری پُراسرار طور پر افغانستان کے شہر کن
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گرد پاکستان، ایران، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا۔ پاکستان کے دہائی کے سب سے بڑے دشمن ثناءاللہ غفاری کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان گیا اور دارالحکومت کابل میں رہنے لگا۔ دہشت گرد ثناءاللہ نے کابل میں ہی مذہبی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہو گیا۔
ڑ میں مارا گیا۔
ثناءاللہ دنیا بھر میں مختلف دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا اور آئی ایس کے پی کا سرغنہ، تمام تر آپریشنز کا ماسٹر مائنڈ اور ہیڈ آف آپریشنز تھاجس پر دسمبر 2021 میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے اسے عالمی دہشت گرد قرار دے دیااور سر کی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کی تھی، امریکہ کے بعد یورپی یونین نے بھی سینکشن لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔